Saturday, July 27, 2024

کسان گھی نے ملک بھر میں اپنے صارفین پر موٹرسائیکلوں کی بارش کر دی

کسان گھی نے ملک بھر میں اپنے صارفین پر موٹرسائیکلوں کی بارش کر دی
August 6, 2016
ڈیرہ غازی خان/ گوجرانوالہ / اوکاڑہ (92نیوز) کسان گھی اور کوکنگ آئل کی روزانہ انعامی سکیم کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پانچ خوش نصیب افراد کی موٹر سائیکل نکل آئی جبکہ گوجرانوالا اور اوکاڑہ میں بھی ایک ایک خوش نصیب کو انعامی موٹر سائیکل مل گئی۔ اس سواری کو جیتنے والے شہری خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ انعامی سکیم کے تحت کسان گھی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور شہری خوب مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں پانچ خوش نصیبوں کی موٹرسائیکلیں نکل آئیں جہاں پروقار تقریب میں موٹر سائیکلز ان افراد کے حوالے کی گئیں۔ گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل جیتنے والے خوش نصیب گلزار کالونی کے رہائشی محمد انور کو موٹر سا ئیکل دی گئی۔ محمد انور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسان گھی کااستعمال شروع کیا تو ان کی قسمت ہی بدل گئی۔ اوکاڑہ میں بھی ایک نوجوان نے کسان گھی کی موٹر سائیکل جیت لی ہے اور بنا رقم خرچ کئے ذاتی سواری کا مالک بن گیا۔