Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسان پیکیج کےخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ،حکومت کا عدالت جانے کا اعلان

کسان پیکیج کےخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ،حکومت کا عدالت جانے کا اعلان
October 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات پرویز رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دباوٗ گالیوں اور دھمکیوں کے ڈر سے الیکشن کمیشن نے کسان پیکیج کے خلاف فیصلہ دیا۔حکومت نے فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف بھڑاس نکالی وہیں عمران خان کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں کیونکہ وزیر اعظم کا کسان پیکیج جماعتی بنیادوں سے بالاتر ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان بندوق کی نوک پر فیصلے منواتے ہیں وہ ہمارے کارکنوں کو گلے لگاتے ہیں اور اپنوں کو دھتکارتے ہیں جبکہ کپتان صاحب مرتےکارکن کو بھی نہیں پوچھتے۔ حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کو تو غریب بچوں کے دانش سکولوں پر بھی اعتراض ہے اور کسان پیکیج پر انکا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔