Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسان پیکج !!! وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کسان پیکج !!! وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
October 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسان پیکج معطل کرنا انتظامی معاملات میں مداخلت ہے۔ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے سے روک نہیں سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کسان پیکج کا سندھ، پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ ہی کسان پیکج کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے ووٹرز کو متاثر کرنا ہے۔ پاکستانی ووٹرز آگاہ اور باشعور ہیں جو کسان پیکج کی وجہ سے ووٹ نہیں دیتے۔ الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر عملدرآمد روک کر اختیارات سے تجاوز کیا۔ الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے سے روک نہیں سکتا۔ وزارت خزانہ، ریونیو اور پلاننگ کو سنے بغیر الیکشن کمیشن نے کسان پیکج معطل کیا۔ وفاقی حکومت نے درخواست میں کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔