Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کسان ریلیف پیکیج پر پابندی کے خلاف وفاق کی حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت ملتوی

کسان ریلیف پیکیج پر پابندی کے خلاف وفاق کی حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت ملتوی
October 13, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے کسان ریلیف پیکج پرالیکشن کمیشن کی پابندی کے خلاف وفاق کی حکم امتناعی کی درخواست ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو تیاری کے لئے ایک روز کی مہلت دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کسان ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن کی عائد پابندی ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی  دوران سماعت الیکشن کمیشن  کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد ارشد نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تیاری کے لئے دوروز کی مہلت دی جائےجبکہ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے مخالفت کرتے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مہلت مانگنا بلاجواز ہے کیونکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گزشتہ سماعت پر باقاعدہ نوٹس جاری کئے تھے جس کی تعمیل بھی کی گئی ہے جبکہ میڈیا پر بھی کیس کی سماعت سے متعلق خبریں نشر ہوئیں ،جس پر جسٹس نورالحق قریشی نے استفسار کیا کہ ہم کیس کا فیصلہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو سننا چاہتے ہیں دو روز کی تاخیر سے کیا فرق پڑے گا۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے موقف اپنایا کہ کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے سے کسانوں کا استحصال اور زرعی شعبے کو نقصان پہنچے گا ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کئے بغیر ہی کسان پیکج کے خلاف ضابطہ اخلاق جاری کردیا تھا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کسان پیکج ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہوگا ،سلمان بٹ نے عدالت سے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف حکم  امتناعی کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔      
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔