Saturday, September 21, 2024

کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو لانگ مارچ اسلام آباد تک جائیگا : سراج الحق

کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو لانگ مارچ اسلام آباد تک جائیگا : سراج الحق
October 6, 2015
بہاولپور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو لانگ مارچ اسلام آباد تک جائے گا اور نو اکتوبر کو ڈی چوک پر کسان اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کسان راج تحریک کے زیر اہتمام کسانوں کے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے   امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کسانوں کو ان کی فصلوں کا جائز معاوضہ ملنا چاہئے اور کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے جانے چا ہیئں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے  جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لانگ مارچ اسلام آباد تک جائےگا اور نو اکتوبر کو ڈی چوک میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے۔ لانگ مارچ میں کسان راج تحریک کے چیئرمین ارسلان خاکوانی اور کسان بورڈ کے مرکزی صدر صادق خاکوانی سمیت صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر ودیگر قائدین بھی شریک تھے ۔