کرینہ کپور کیلئے اعزاز، مجسمہ سنگاپور مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بھی بن گیا

ممبئی (ویب ڈیسک)کرینہ کپور کا مجسمہ لندن کے بعد اب سنگاپورمادام تساﺅ میوزیم کی زینت بھی بن گیا ہے۔ جن نامور بالی وڈ اداکاروں کے مجسمے لندن مادام تساﺅ کی زینت بن چکے ہیں ان میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتک روشن، مادھوری ڈکشٹ ، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف شامل ہیں۔
کرینہ کپور کے مداحوں کی بڑھتی تعداد نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ لندن مادام تساﺅ میوزیم کے بعداب سنگاپور مادام تساﺅ میوزیم میں اداکارہ کا مومی مجسمہ رکھا گیا ہے۔میوزیم میں رکھے گئے مجسمے میں اداکارہ نے گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ہاتھ میں بریسلٹ لگائے مسکرا رہی ہیں۔