Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کریمیا ، کرچ کے کالج میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی

کریمیا ، کرچ کے کالج میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی
October 18, 2018
کریمیا (92 نیوز) روس سے الحاق شدہ ریاست کریمیا کے شہر کرچ کے کالج میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد انیس ہو گئی جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹھارہ سالہ طالب علم کالج میں داخل ہوا اور ساتھیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور کالج کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے خودکشی کر لی جس کی لاش لائبریری سے ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔ ملزم کالج کی انتظامیہ سے نالاں تھا جس پر اُس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔