Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کریش لینڈنگ کیس : پائلٹ عصمت محمود کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا

کریش لینڈنگ کیس : پائلٹ عصمت محمود کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے کریش لینڈنگ کے الزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا جس میں ملزم کو گنہگار ٹھہرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پائلٹ عصمت محمود کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع کرایا گیا جس کے مطابق ملزم پائلٹ عصمت محمود نے شراب کے نشے میں جہاز اڑایا جبکہ میڈیکل رپورٹ سے شراب کی تصدیق ہوئی ہے۔ چالان میں تیس سے زائد گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن عصمت محمود نے 120 سے زائد مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔