Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹ کے میدانوں سے فارغ شاہد آفریدی نے گڑبنانا شروع کردیا

کرکٹ کے میدانوں سے فارغ شاہد آفریدی نے گڑبنانا شروع کردیا
December 26, 2016

کوہاٹ (92 نیوز)لالہ کر کٹ کے میدانوں سے دور موج مستی کررہے ہیں بچوں کو ٹرین کی سیر کرائی اور گڑ بنانے  لگے۔

تفصیلات کےمطابق بوم بوم آفریدی کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے  کرکٹ کے میدانوں میں چوکے چھکے لگائیں یا منہ سے آگ برسائیں ، لالہ کو کرکٹ سے فرصت ملی ہے تو بچوں کو ٹرین کی سواری کرائی اور ٹوئٹ کیا کہ چوبیس برس بعد ریل گاڑی میں بیٹھا ہوں ۔ خیبر پختونخوا  میں چھٹیوں کے دوران لالہ کو شوق چرایا گڑ بنانے کا تو لالہ اپنے بھائی کے ساتھ گڑ بناتے نظر آئے انہوں نے گنے کا تازہ تازہ رس بھی  پیا۔ بڑی بڑی کڑھائیوں میں کڑچھے چلاتے لالہ کافی  محتاط تھے کیونکہ یہ کرکٹ گراؤنڈ نہیں یہاں جلد بازی گڑ خراب کر سکتی ہے  ۔ لالہ تو گڑ بناتے ہوئے خود ہی مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ گرماگرم گڑ کھاؤ۔