Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹ کے سپر اسٹار سوئٹزر لینڈ کی منجمد جھیل پر میچ کھیلیں گے

کرکٹ کے سپر اسٹار سوئٹزر لینڈ کی منجمد جھیل پر میچ کھیلیں گے
February 6, 2018

سوئٹزر لینڈ ( 92 نیوز ) سوئٹزرلینڈ کے ٹھنڈے میدانوں میں ہوگی چھکے چوکوں کی برسات، وکٹوں کی جھڑی لگے گی ۔  دنیا بھر سے سپر اسٹارز ایکشن دکھائیں گے ۔  شعیب اختر اور وریندر سہواگ جمی ہوئی جھیل کی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے ۔  سینٹ مورٹرز میں 8اور 9 فروری کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

اسٹیڈیم میں اسٹار کھلاڑیوں کو  کرکٹ کھیلتے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن اب میلہ سجے گا سوئٹزرلینڈ کی جمی ہوئی برف پر ۔ پاکستان ،بھارت اور دیگر ممالک کے نامور کرکٹرز وکٹیں اڑائیں گے اور چھکے چوکے لگائیں گے ۔

سینٹ مورٹرز میں ہوں گے 8 اور 9 فروری کو مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلے ، پہلی بارلیجنڈز کرکٹرز  کی شرکت ایونٹ کو چارچاند لگائیں گے۔

تیز ترین گیندوں سے بیٹسمینوں پر بجلیاں گرانے والے شعیب اختر ایکشن میں ہوں گے تو سابق بھارتی بیٹنگ پاور ہاؤس وریندر سہواگ ایک بار پھر بلے کی طاقت دکھائیں گے ۔

جیک کیلس، مہیلا جے وردھنے، لسیتھ مالنگا، مونٹی پنیسر، محمد کیف، مائیکل ہسی، ناتھن میک کولم، گریم اسمتھ، ڈینئل ویٹوری، گرانٹ الیٹ اور اویس شاہ سمیت کئی دیگر اسٹار کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

تمام کھلاڑیوں  کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ،ٹیم ڈائمنڈ بھارت، سری لنکا اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،،ٹیم رائل میں پاکستان، انگلینڈ،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل  ہوں گے ۔

تاریخ ساز معرکوں کے لیے برف کے میدان میں مصنوعی پچ بچھائی جائے گی ۔