Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹ کےفروغ کیلئے تمام فارمیٹ کے میچز بہت ضروری ہیں، انضمام الحق

کرکٹ کےفروغ کیلئے تمام فارمیٹ کے میچز بہت ضروری ہیں، انضمام الحق
February 15, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹیسٹ میچز،فرسٹ کلاس اور پچاس اوورز کے میچز بہت ضروری ہیں ۔ مسلسل لیگز کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثراندازہورہی ہیں ۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں کرکٹ  کلب کے افتتاح کے بعد میڈیا  سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہمارے پلئیرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ اور ففٹی اوور کی کرکٹ ضروری ہے۔

چیف سلیکٹر کاکہناتھاپی سی بی کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ پلیئرز کو کتناکھیلناچاہئے ، بورڈ لیگز کے حوالے سے جومنصوبہ بندی کررہاہےقابل تعریف ہے ۔

انضمام الحق نے پی ایس ایل کی بھی تعریف کی  اورکہا اس سے اچھے لڑکے ملیں گے ،انہوں نےکرکٹ کے لئے منٹوپارک کے متبادل جگہ دینے کی تجویزبھی دی۔