Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ،پاکستان بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز ہار گیا

کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ،پاکستان بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز ہار گیا
April 19, 2015
ڈھاکہ(92نیوز)ڈھاکا میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہو گئی پاکستان پہلی بار  بنگلا دیش سے ون ڈے سیریز ہار گیا جبکہ بنگال ٹائیگرز نے بھی کسی ایشیائی ٹیم سے پہلی بار سیریز جیت لی۔ تمیم اقبال کی مسلسل دوسری سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز  دو صفر سے اپنے نام کر لی دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی بیٹنگ تو فلاپ ہوئی ہی، باؤلنگ بھی دغا دے گئی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حارث سہیل کے سوا پورا ٹاپ آرڈر صرف انسٹھ رنز پر پویلین لوٹ چکا تھا محمد حفیظ اور فواد عالم تو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے سرفراز نے بھی سات رنز بنانے کے بعد دھوکا دے دیا۔ ایک سو چون رنز تک مزید دو کھلاڑی محمد رضوان اور حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ کی شراکت میں سعد نسیم اور وہاب ریاض نے  عمدہ بیٹنگ کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ بنگلہ دیش نے دو سو انتالیس رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پاکستان کے جنید خان، سعید اجمل اور راحت علی صرف ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے۔ وہاب ریاض اور اظہر علی  سرتوڑ کوشش کے باوجود کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کر سکے۔ سٹیڈیم میں موجود بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی ٹیم کو فتح کی جانب بڑھتے دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہیں۔ 4 3
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔