Wednesday, December 7, 2022

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ، آج دومیچز کھیلے جا رہے ہیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ، آج دومیچز کھیلے جا رہے ہیں
لاہور ( 92 نیوز) انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے ، آج دو  میچز کھیلے جا رہے ہیں ، پہلے  میچ  میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مقابل ہیں  جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میگا ایونٹ میں پہلا میچ  بھارت اور افغانستان کے مابین کھیلا جا رہا ہے ، شام ساڑھے پانچ بجے نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔ پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،  بھارت ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم  ایک بھی فتح حاصل نہیں کر سکی ۔ دوسرے میچ میں کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اب تک  کوئی میچ نہیں ہاری ، ان کے مقابل ویسٹ انڈیز  کی ٹیم  اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی ۔