Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ، آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ، آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
June 15, 2019

 لندن (92 نیوز) انگلینڈ اورویلزمیں ورلڈکپ کرکٹ 2019 کے میچز جاری ہیں۔ آج کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ لنکن ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایکشن اور تھرل سے بھر پور مقابلے جاری ہیں۔ ٹائٹل پر قبضہ جمانے کے لیے ٹیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔

 میگا ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے جاری ہے۔ شام ساڑھے پانچ بجے جنوبی افریقہ کی ٹیم افغانستان سے ٹکرائے گی۔

 آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں ابھی تک چار میچز کھیلے ہیں ۔ تین میں کامیابی سمیٹی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب سری لنکا نے ایونٹ میں ایک میچ جیتا ہے۔

 دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کو ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔