Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کرکٹ ورلڈ کپ: آج آرام کا دن، کل جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ مقابل

کرکٹ ورلڈ کپ: آج آرام کا دن، کل جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ مقابل
March 2, 2015
آسٹریلیا (نائنٹی ٹو نیوز) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آرام کا دن ہے۔ منگل کے روز جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ چار مارچ کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک تئیس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پول اے میں  نیوزی لینڈ چار فتوحات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ سری لنکا دوسری، بنگلہ دیش تیسری، آسٹریلیا چوتھی، افغانستان پانچویں، انگلینڈ چھٹی اور سکاٹ لینڈ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ پول بی میں بھارت تین فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ دوسری، آئرلینڈ تیسری، ویسٹ انڈیز چوتھی اور زمبابوے پانچویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کی تین میچوں میں ایک فتح اور دو شکستوں کے ساتھ پول بی میں چھٹی پوزیشن ہے جبکہ  متحدہ عرب امارات کی ساتویں پوزیشن ہے۔
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.