Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹ میں بے ایمانی کی، سابق کرکٹر دانش کنیریا کا 6 سال بعد اعتراف

کرکٹ میں بے ایمانی کی، سابق کرکٹر دانش کنیریا کا 6 سال بعد اعتراف
October 18, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے چھ سال بعد اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ دانش کنیریا نے کاؤنٹی میچ میں ایسکس کے ساتھی کھلاڑی میرون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ پر اکسایا تھا۔ اس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کر دی جبکہ ویسٹ فیلڈ کو دو ماہ جیل کی سزا بھگتنا پڑی۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کنیریا نے اپنی غلطی مان لی۔ سابق لیگ اسپنر نے کہا انہوں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو بُک میکر انو بھٹ سے ملوایا۔ ویسٹ فیلڈ پیسے کمانا چاہتا تھا اور یہ اُن کا فرض تھا کہ وہ اُسے خبردار کرتے۔ کنیریا نے کہا کہ والد کی علالت کی وجہ سے اُن میں غلطی کا اعتراف کرنے کا حوصلہ نہیں تھا۔ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور سب سے معافی مانگتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔