Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کے جواب کے منتظر ہیں : چیئرمین پی سی بی

کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی بورڈ کے جواب کے منتظر ہیں : چیئرمین پی سی بی
October 15, 2015
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ گرین سگنل ہے لیکن اب بھارت کے جواب کے منتظر ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران شہر یار خان نے کہا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کوکچھ تجاویز دی ہیں۔ ساتھ ہی آئی سی سی کو بھارتی رویے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا۔ اگر بھارت نے سیریز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی تو اچھا فیصلہ ہوگا اور اگر جواب نفی میں آیا تو مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پسند کئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔