کرکٹ سیریز سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں اور تناؤ بھی کم ہوگا : شہریار خان

لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے دونوں ملکوں کے عوام بھی سیریز کے خواہاں ہیں۔
باغ جناح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ سیریز سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں بھارت کو سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے۔
ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا شہریار خان نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ محمد عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ کی کارکردگی کو بھی دیکھنا ہو گا۔
تینوں کھلاڑیوں نے پانچ سال تک کرکٹ نہیں کھیلی انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی وجہ سے بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔