Wednesday, October 5, 2022

کرکٹ زمبابوے وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، بائیو سیکیور ببل اور دیگر امور پر بریفنگ

کرکٹ زمبابوے وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، بائیو سیکیور ببل اور دیگر امور پر بریفنگ
لاہور (92 نیوز) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کرکٹ زمبابوے وفد کے ارکان نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ارکان کو بائیو سیکیور ببل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 اکتوبر کو دورہ پاکستان شیڈول ہے، انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے سے آئے 5 رکنی وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ ارکان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی سی بی حکام نے انہیں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے وفد کو قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرایا، ارکان نے گراؤنڈ اور پویلین کا جائزہ لیا۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے وفد کو بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی، وفد پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کرے گا جہاں سکیورٹی حکام انہیں انتظامات بارے بریفنگ دیں گے۔ وفد میں شامل تمام اراکین منگل کو راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے اور 15 اکتوبرکو واپس زمبابوے روانہ ہو جائیں گے۔