Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹ دیوانوں کو میچ دیکھنے کیلئے 4 اور 6 ہزار والے ٹکٹس خریدنا ہوں گے

کرکٹ دیوانوں کو میچ دیکھنے کیلئے 4 اور 6 ہزار والے ٹکٹس خریدنا ہوں گے
February 16, 2018

دبئی (92 نیوز) لاہور میں ہونے والے 20 اور 21 مارچ کو شیڈول دو پلے آف میچز کے لیے ایک ہزار والے ٹکٹس ختم ہو گئے ۔ کرکٹ دیوانوں کو اب میچ دیکھنے کے لیےچار اور چھ ہزار والے ٹکٹس خریدنا ہوں گے


پی ایس ایل ایڈیشن تھری کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ پھر سے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں چھکے چوکوں کی بارش ہو گی ، وکٹیں اڑیں گی ، تالیاں بجیں گی اور شور مچے گا ۔
لاہور میں ہونے والے مقابلوں کے لیے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار سے 6 ہزار رکھی گئی ۔
شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کے لیے ابھی چار یا چھ ہزار والا ٹکٹ ہی خریدنا ہو گا ۔

وسیم اکرم ،عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کا ٹکٹ سب سے مہنگا ہے جو چھ ہزار روپے تک رکھا گیا ۔
کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے ۔