Saturday, November 26, 2022

کرکٹ اور فٹ بال کیساتھ دیگرکھیلوں کو بھی فروغ دینےکی ضرورت ہے: یونس خان

کرکٹ اور فٹ بال کیساتھ دیگرکھیلوں کو بھی فروغ دینےکی ضرورت ہے: یونس خان
کرا چی(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور فٹ بال کیساتھ  دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے دس ہزار رنز کے بعد مستقبل کا سوچوں گا۔ دوسری جانب برازیلین  کوچ کا کہنا یے کہ پاکستان  میں فٹبال کا مستقبل روشن ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیاری کے فٹبالر کو تکنیک سکھانے کیلئے برازیلین کوچ کے ساتھ ماسٹر بلے باز یونس خان بھی پیپلز فٹبال  اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ برازیلین کوچ نے لیاری کے کمسن فٹبالرز کو مختلف تکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جبکہ  یونس خان نے اسپورٹس مین کی فٹنس  کیلئے  فٹبال کی اہمیت  کو اجاگر کیا۔  دونوں ہیروز کو اپنے درمیان دیکھ کر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز ہمارے درمیان  رہیں تو فٹبال پاکستان میں ایک مقبول کھیل بن سکتا ھے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان مصباح ہو اظہر ہو یا حفیظ میرا تعاون سب کو حاصل ہئے۔