Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
April 20, 2016
لاہور (92نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ہوم سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹیم کینگروز کے خلاف 15دسمبر سے برسبین میں اپنی مہم کا آغاز کرےگی۔ دورے کا پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ دسمبر کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ شاہین پہلی بار برسیبن کے میدان پر مصنوعی روشنیوں میں پانچ روزہ میچ کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان اپنا دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے سے میلبورن میں کھیلے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری دوہزار سترہ سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز تیرہ جنوری سے کھیلی جائےگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کےخلاف سیریز کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی تجویز دی ہوئی ہے تا ہم جنوبی افریقا اس پر مطمئن نظر نہیں آتا۔