کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینا ان کے رہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔ پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ۔ عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد وہ اس سال ڈومیسٹ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔