Sunday, November 27, 2022

کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اسلام آباد (92 نیوز) کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستانی آل راؤنڈر نے ٹوئیٹر پر اپنے بیٹے کی پیدائش کے متعلق بتایا۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔  بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے ثانیہ مرزا ٹینس سے بھی کافی عرصے سے دور تھیں۔ اس خبر کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کرکٹرز اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے گئے۔