Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال پابندی ،10لاکھ جرمانے کی سزا

کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال پابندی ،10لاکھ جرمانے کی سزا
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹرشاہ زیب حسن کوبھی ایک سال کی پابندی اوردس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ، شاہ زیب حسن 17 جنوری کے بعد سے کرکٹ  کھیل سکیں گے۔

پی سی بی ٹربیونل نے کرکٹرشاہ زیب حسن کے خلاف فکسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت  کی اور  شاہ زیب حسن کو  ایک سال پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جرمانہ ادانہ کرنے تک پابندی عائدرہے گی ۔

شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے کہا ان کے موکل پر سب سے خطرناک الزام فکسنگ کے لئے اکسانے کاتھاجوثابت نہیں ہوسکا،  باقی الزامات دیرسے رپورٹنگ کے تھے ۔

شاہ زیب حسن پراینٹی کرپشن کی چار شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا ، کیس کافیصلہ 31 جنوری کومحفوظ کیا گیا تھا ۔