Friday, September 30, 2022

کرکٹر جان نثار خان امریکی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

کرکٹر جان نثار خان امریکی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے
پشاور (92 نیوز) پشاور سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جان نثار خان امریکی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ پشاور کی گلی کوچوں سے کرکٹ کا آغاز کرنے والے کرکٹر جان نثار خان اپنی لگن اور محنت سے امریکہ کی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب ہو گئے۔ جان نثار آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ آل راؤنڈ کی حیثیت سے کرکٹر کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی کی کامیابی پر اس کے گھر والے خوشی سے نہال ہیں۔ جان نثار کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی خواہش ہے کہ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرے۔ جان نثار پاکستان کی جانب سے ایک بار انڈر 15 اور دو بار انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ انہیں پاکستان اے ٹٰیم سے کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔