Friday, September 30, 2022

کرکٹر اظہر علی روڈ سیفٹی یونٹ کا حصہ بن گئے

کرکٹر اظہر علی روڈ سیفٹی یونٹ کا حصہ بن گئے
لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اظہر علی   لاہور میں روڈ سیفٹی مہم کا حصہ بن گئے ۔ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور کرکٹر اظہر علی نے لاہور میں روڈ سیفٹی مہم کا افتتاح کیا،قومی کرکٹر نے فیصل چوک میں شہریوں میں پھول ، آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔ اس سے قبل جنریٹر اسٹائل باؤلر حسن علی بھی  روڈ سیفٹی مہم کا حصہ بن چکے ہیں ،  لاہورمیں ٹریفک پولیس کی جانب سے  عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا مہم عرصہ دراز سے جاری ہے ۔