Wednesday, February 1, 2023

کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی ‏

کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی ‏
لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹر آصف علی کی کینسر کا شکار دو سالہ بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی ۔ کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو رواں برس کینسر کی تشخیص ہوئی  تھی جو امریکا میں علاج کے دوران انتقال کر گئی ، قومی کرکٹر کی بیٹی کے انتقال پر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کیا۔ آصف علی کی کمسن بیٹی کینسر میں مبتلا تھی جوچند روز پہلے ہی امریکا میں علاج کے لیے گئی تھی جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی، بیٹی کے انتقال کی خبر سن کر آصف علی انگلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ پی اسی ایل فور کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز آصف علی کی بیمار بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ  بھی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب کھلاڑیوں اور سیاست دانوں کا قومی کرکٹر سے بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ لیگ اسپنر شاداب خان ،فاسٹ باؤلر محمد عامر اور سابق آف اسپنر سعید اجمل نے سوشل میڈیا   پر اپنے پیغام میں غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔