Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپٹ لوگ یہ تاثر بنا دیتے ہیں کہ احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے، سینیٹر علی ظفر

کرپٹ لوگ یہ تاثر بنا دیتے ہیں کہ احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے، سینیٹر علی ظفر
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کرپٹ لوگ یہ تاثر بنا دیتے ہیں کہ احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا جب اقتدار کے ایوانوں میں مجبوریوں کے باعث چوروں کو حکومت دی جاتی ہے تو مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ قائد اعظم نے بھی کہا کہ ملک کو کرپشن سے بڑا خطرہ ہے۔ جو لیڈر کرپشن کے خلاف لڑے گا اسے تنی رسی پر چلنا پڑے گا۔ ہم نے کرپشن کے جن سے لڑنا ہے جو کہ آسان نیہں ہے۔ اصل مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہی بڑا چیلنج ہے۔