Friday, December 9, 2022

کرپٹ عناصر کو ملکی ترقی میں حائل نہیں ہونے دینگے ، عثمان بزدار

کرپٹ عناصر کو ملکی ترقی میں حائل نہیں ہونے دینگے ، عثمان بزدار
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو ملکی ترقی میں حائل نہیں ہونے دیں گے، کرپشن کے ناسور نے ملک کو زوال پذیر کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں قومی خزانے میں کرپشن نہ کرتیں تو آج ملک خوشحال ہوتا،سابق حکمرانوں نے معیشت کوتباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  ہم قومی خزانے کے امین ہیں ، سرکار کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہو گا ، بہت جلد مشکلات ختم ہو جائیں گی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔