کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔ الیکشن کے مسائل کو کیسے ٹھیک کرنا ہے کوئی نہیں بتاتا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھوڑے سے لوگ انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پنجاب میں اصل مقابلہ ہے ۔ لوگ گورننس سسٹم دیکھیں گے ۔ ہر ہارنے والا کہتا ہے دھاندلی ہو گئی۔ ای وی ایم بہت سارے مسائل حل کر دے گا۔
وزیراعظم نے کہا جو وزرا اپنے ہدف کو پورا کریں گے وہی اپنا نام بنائیں گے۔ اس سال ہدف حاصل کر لیں تو آئندہ سال آسان ہو گا۔ آخری دو سال ہمارے لئے بہت مشکل ہیں۔