Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرپٹ افراد کو پکڑے بغیر کسی آپریشن کا فائدہ نہیں ہوگا،مصطفی کمال

کرپٹ افراد کو پکڑے بغیر کسی آپریشن کا فائدہ نہیں ہوگا،مصطفی کمال
July 3, 2017

 

کراچی (92نیوز)پی ایس پی رہنما مصطفیٰ کمال کہتے ہیں جب تک دہشتگرد بنانے والے کرپٹ سیاست دانوں کو ٹھکانے نہیں لگایا جائے گا ردالفساد سمیت کسی آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں۔  فاروق ستار جانتے ہیں بانی ایم کیو ایم را کےایجنٹ ہیں لیکن پھر بھی انکے خلاف کوئی بیان نہیں دیتے۔

تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاوس میں سیاسی مخالفین پر سنگین الزامات لگائے ۔ کہا جب تک دہشت گرد پیدا بنانے والے سیاست دانوں سے دو دو ہاتھ نہیں ہوں گے ردالفساد سمیت کسی آپریشن کا فائدہ نہیں ہوگا ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم اب خود ساختہ  بابائے قوم بن گئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار سے سوال کیا کہ وہ کیوں بانی ایم کیو ایم کو را کا ایجنٹ نہیں کہتے، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم لندن کے ندیم نصرت، طارق میر اور محمد انور کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔