Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرپشن کے گرد گھیرا تنگ ہوتا تو بہت سے لوگ جیل میں ہوتے ، مرتضیٰ وہاب

کرپشن کے گرد گھیرا تنگ ہوتا تو بہت سے لوگ جیل میں ہوتے ، مرتضیٰ وہاب
January 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کرپشن کےگرد گھیرا تنگ ہوتا تو وفاقی حکومت کے بہت سے لوگ جیل میں ہوتے۔ سندھ اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے ایک دوسرے پر لفظوں کی خوب گولہ باری کی۔ حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کہتے تھے کہ وہ زرداری کو گھسیٹیں گے آج گلے مل رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن کے الائنس کو بحالی کرپشن الائنس کا نام دے دیا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں وفاقی حکومت خطرے میں ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ کرپشن کا بچاو وہ کر رہے ہیں جو اٹھارہ بے نامی اکاونٹس پر عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔