Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کارروائیوں کو تیز کردیا ،چیئرمین نیب

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کارروائیوں کو تیز کردیا ،چیئرمین نیب
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کارروائیوں کو تیزکردیا ، کرپٹ عناصر کوکٹہرے میں لانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لایا جائےگا، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے خواب کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق  بدعنوانی ملک ملکی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ یافرد سے کوئی تعلق نہیں، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔