Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی کی ایک اور حفاظتی ضمانت منظور

کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی کی ایک اور حفاظتی ضمانت منظور
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ایک اور درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ گیلانی کہتے ہیں قائدین نے بھی ایسے ہی کیسز کا سامنا کیا، ڈرنے والے نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ایک اور حفاظتی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہوں نے کہا کہ ان کیسز سے کوئی بھی خوفزدہ نہیں، نہ ہی میدان چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں، قائدین پر بھی ایسے ہی کیسز بنائے گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئندہ بھی کوئی کیس ہوا تو اس کا سامنا کریں گے، حکومت ملازموں کو بھی ہراساں کر رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ میں جو فہرست دی، اس میں نوازشریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کا نام بھی ہے۔