Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرپشن کیسز میں ملوث ن لیگی سابق ارکان اسمبلی ملک سے فرار کیلئے سرگرداں

کرپشن کیسز میں ملوث ن لیگی سابق ارکان اسمبلی ملک سے فرار کیلئے سرگرداں
August 20, 2019
فیصل آباد( 92 نیوز) فیصل آباد میں کرپشن کیسزمیں ملوث مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی تحقیقات کا گھیرا تنگ ہوتے نظر آنے پرملک سے فرار ہونے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ سابق لیگی ایم پی اے ملک نواز، شیخ اعجاز، سابق میئررزاق ملک جن کے خلاف کرپشن کے حوالے سے ابتدائی انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں،لیگی رہنماوں نے اپنے خلاف اب باقاعدہ تحقیقات شروع ہونے اورممکنہ گرفتاریوں کے ڈر سے ملک سے فرارکی تیاری کرلی ہے ۔ ادھر  قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی چوکس ہوگئے ہیں ، قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کرپشن میں ملوث رہنماؤں کے فرار کو روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس حکام کوبھی آگاہ کردیاہے۔ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد جوکہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی تھے ان پرایف ڈی اے کے چیئرمین کے طورپر نجی ہاؤسنگ کالونیوں سے اربوں روپے کمانے کے الزامات ہیں۔