Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرپشن کیسز عوام کے ذہنوں سے نکلنے نہیں دینگے : عمران خان

کرپشن کیسز عوام کے ذہنوں سے نکلنے نہیں دینگے : عمران خان
December 10, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف پاناما کیس عوام کی عدالت میں لڑے گی  ملک گیر رابطہ عوام مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔  شہر شہر کنونشن، جلسے اور کارنر میٹنگزکا بھی اعلان کردیا۔عمران خان کا کہنا ہے کرپشن کیسز عوام کے ذہن سے  نکلنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کا ہنگامہ  ایک مرتبہ پھر شہر شہر اور گلی گلی پہنچنے کو تیارہوگیا ہے۔ تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر کمر کس لی ملک بھر میں ریلیاں بھی  نکالی جائیں گئی۔ جلسے اور جلوس بھی ہونگے ۔ گویا کہ ملک بھر  میں پھر سیاسی گرما گرمی کا بازار سجنے کو ہے ۔  ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی کپتان نے  اپنی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں منظوری دی ۔شریف برادران کی کرپشن پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی دوسری قسط کی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر  تشہیر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو تیاریاں پکڑنے کی ہدایت بھی کر دی  ۔کہتے ہیں پانامہ لیکس اورمبینہ  کرپشن کے دیگر کیسز لوگوں کے ذہنوں سے ہٹنے نہیں دینگے بھرپور عوامی مہم کے ذ ریعے حکومت کی کرپشن کو اجاگر کرینگے۔