Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن کرنے والوں کے خلاف اب صرف ایکشن ہو گا : وزیراعلیٰ سندھ

کرپشن کرنے والوں کے خلاف اب صرف ایکشن ہو گا : وزیراعلیٰ سندھ
July 31, 2016
لاڑکانہ (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرپشن کو ناسور قراردیتے ہوئے اس کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا پورا ملک ہی دہشت گردی کا شکار ہے‘ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کرپشن اب سے نہیں تب سے ہے جب پاکستان وجود میں آیا تھا۔ کابینہ کے سامنے معاملہ پیش کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ جمہوریت کا بھی یہی اصول ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات پر بھی بات کی اور کہا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پورے ملک میں بحران پیدا کر رکھا ہے۔ سویلین فورس مضبوط ہوگی تو ضرب عضب مزید کامیاب ہوگا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو جیسے قائدین کی پالیسیوں کو آگے لے کر چلیں گے۔ خدمت مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب سندھ کے نئے کپتان بھی روایتی ٹھاٹھ باٹھ اور شان و شوکت کے دلدادہ نکلے۔ مراد علی شاہ جہاں بھی گئے پروٹوکول اور لمبی گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا لاﺅلشکر بتیس گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ سید مراد علی شاہ سکھر گئے۔ ایئرپورٹ سے نکلے تو گاڑیوں کا روایتی پروٹوکول تیار تھا۔ لمبے لشکر کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچے اور کڑے پہرے میں پارٹی قائدین کی مزار پر حاضری دی۔ باہر آئے تو 32گاڑیاں چھوڑ کر مزید سفر کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ ہیلی کاپٹرمیں سوار ہوئے اور کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔