Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کرپشن کا اعتراف کرنے والے سرکاری افسران کے کیس میں سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد

کرپشن کا اعتراف کرنے والے سرکاری افسران کے کیس میں سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد
March 1, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں نیب کے روبرو کرپشن کا اعتراف کرنے والے سرکاری افسران کے کیس کی سماعت ہوئی ۔
سندھ حکومت نے رپورٹ پیش کی کہ 13 محکموں میں 77 سرکاری افسران نے کرپشن کا اعتراف کیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کرپشن کا اعتراف کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ۔
اس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ کچھ کو میجر اور کچھ کو مائنر سزائیں دی گئیں ۔ عدالت نے سندھ حکومت کی رپورٹ پر اظہار عدم اطمینان کیا اور کہا کہ پچیس کروڑ روپے کی کرپشن کرنے والوں کو صرف جبری ریٹائرڈ کرنا کافی ہے ۔
عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری سروسز سہیل قریشی کی کارکردی کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔
عدالت نے کہا حلف نامہ جمع کرائیں کہ سندھ میں کوئی نیب زدہ افسر کسی عہدے پر موجود نہیں ۔ اگر ہوا تو چیف سیکریٹری سندھ ذمہ دار ہونگے ۔
عدالت نے 6 مارچ تک سندھ حکومت سے جامع رپورٹ طلب کر لیا ۔