لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ کرپشن کرنے والے ملک وقوم کے مجرم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔ کرپشن کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن سے پاک نئے پاکستان کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔