Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن میں ملوث افراد کا کڑا احتساب کیاجائے : ثروت اعجاز قادری

کرپشن میں ملوث افراد کا کڑا احتساب کیاجائے : ثروت اعجاز قادری
May 16, 2016
  کراچی(92نیوز)سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ پاکستان نطام مصطفی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ تفصیلات کےمطابق نشترپارک میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا  جس میں تنظیمات اہلسنت  کے مرکزی قائدین نے خطاب کیا ۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے اور کرپشن کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کے کڑا احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک بچانا ہے تو نظام مصطفی  نافذ کرنا ہوگا علما کرام نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں علما کرام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کرتے ہو لیبیک یا رسول اللہ کا نعرہ بلند کیا گیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔