کرپشن قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کرپشن قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
سوموار کے روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، قانون کی عملداری نہ ہو تو ملک نیچے جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہم نے اپنے ملک کا زوال بھی دیکھا ہے، ملک میں ریسرچ کی کمی ہے، پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سے ترقی کررہا تھا۔ پاکستان میں دوگروپ بن گئے، ایک امریکا کا حامی دوسرا مخالف۔
عمران خان بولے کہ کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارتی حکومت کی فاشسٹ پالیسیاں ہیں، بھارت جو کررہا ہے اس پر کوئی ملک تنقید نہیں کرتا۔