Monday, September 26, 2022

کرپشن سے ناجائز اثاثے بنائے ،سب کچھ واپس لےلو لیکن مجھے چھوڑ دو یہاں بہت گرمی لگتی ہے : شفقت چیمہ کی فریاد

کرپشن سے ناجائز اثاثے بنائے ،سب کچھ واپس لےلو لیکن مجھے چھوڑ دو یہاں بہت گرمی لگتی ہے : شفقت چیمہ کی فریاد
اسلام آباد(92نیوز)کرپشن کی، ناجائز اثاثے بنائے، بہت گرمی لگتی ہے، مجھے چھوڑ دیں، سب کچھ واپس کر دیتا ہوں، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ نے نیب کے سامنے سب کچھ بول دیا، رہائی کے لیے منتیں کرنے لگا۔ تفصیلات کےمطابق سیکرٹری خارجہ نے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کی کرپشن کی شکایت کی تو نیب نے دھر لیا، بنک اکاونٹس دیکھے  تو 5 کروڑ مل گئے۔ 12 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا، تھوڑا سا گرمی کا تڑکا لگا تو ملزم طوطا بن گیا سب کچھ بتا دیا کہ کتنی کرپشن کی، کتنی اثاثے بنائے اور کتنا مال کمایا۔ ملزم کو ایئرکنڈیشنڈ کی یاد ستائی تو نیب کو سب کچھ دینے پر تیار ہو گیا، کہنے لگا کہ مال و دولت سب کچھ لے لیں، بس مجھے جانے دیں، نیب نے یہ کہہ کر پیشکش  ٹھکرا دی کہ ایسا کیا تو   وہ ساری کسر پوری کرنے کے لیے پھر سے لوٹ مار شروع کر دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے  تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس کے اندرون و بیرون ملک بنک اکاونٹس اور اثاثوں کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں ملزم کو 30مئی کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔