Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے : عمران خان

کرپشن سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے : عمران خان
September 3, 2015
شکارپور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے جو پیسا سندھ میں لگنا چاہیئے وہ  وڈیروں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے دوروزہ دورہ کے دوران شکار پور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نو سو ارب کا پتہ نہیں وہ کہاں لگتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہم کرپٹ لوگوں کو خود پکڑرہے ہیں اور جن کو ہم نہ پکڑ سکے رینجرز انہیں پکڑ  لے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ میں تبدیلی چاہتے ہیں اور میں سندھ کے غریب ہاریوں اور کاشتکاروں کے ساتھ ہیں ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے پیسے سے دوبئی میں محل بنائے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرنے نے وعدہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی فیصلے اور ان کی طرف سے نشاندہی کی گئی خامیوں پر قابوپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریںگے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو ووٹ دینے کی بجائے کسی اور کو ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ صرف میرٹ پر دیئے جائیں گے اور ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائیگا ۔