Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن !!! سائیں سرکار کابینہ کے وزراءشرجیل میمن، مکیش چاولہ، ممتاز جاکھرانی اور طارق ارائیں کی چھٹی کا امکان

کرپشن !!! سائیں سرکار کابینہ کے وزراءشرجیل میمن، مکیش چاولہ، ممتاز جاکھرانی اور طارق ارائیں کی چھٹی کا امکان
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کرپشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے پیش نظر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کرپشن میں ملوث صوبائی کابینہ کے بعض وزراءکو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعدسندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرپشن میں ملوث بعض وزراءاور مشیروں کو فارغ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پارٹی قیادت نے وزیراعلی سندھ سے وزراءکی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے واچ لسٹ بھی تیار کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے کرپشن کے حوالے سے شدید تحفظات کے پیش نظر بعض صوبائی وزراءاور مشیروں کو فارغ کیا جا رہاہے۔ وزیر ورکس اینڈ سروسز شرجیل انعام میمن، وزیر آئی ٹی مکیش کمار چاولہ ، وزیرٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی، مشیر محنت و افراد قوت اصغر جونیجو ، وزیر کچی آبادی طارق مسعود ارائیں کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔