Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سندھ کی ماتحت عدالتوں کے چار ججز برطرف

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سندھ کی ماتحت عدالتوں کے چار ججز برطرف
July 30, 2015
کراچی(92نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ماتحت عدالتوں کے چار ججز کو برطرف کردیا ۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ فیصل عرب نے  کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تین جوڈیشل مجسٹریٹس بدرالدین ، علی خاص خیلی اور ثمینہ علیم کو ملازمتوں سے برطرف کردیا ۔ جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ابواعلیٰ جتوئی کو بھی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑگئے ۔