Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن الزام میں گرفتار شرجیل میمن ، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کرپشن الزام میں گرفتار شرجیل میمن ، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
January 23, 2018

کراچی (92 نیوز) پانچ ارب چھہتر کروڑ روپے کی کرپشن کےالزام میں گرفتار شرجیل میمن اور شریک ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں محکمہ اطلاعات میں پانچ ارب چھہتر کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔
شرجیل میمن اور شریک ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا
دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنی عدالت سے صحافیوں کو باہر نکال دیا اور رپورٹنگ سے روک دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی عدالت سے کوئی نیوز نہیں چلنی چاہیے اور اگر چلی تو سخت حکم نامہ جاری کریں گے ۔
ادھر ملزم گلزار احمد کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا ۔
کرپشن کے مرکزی ملزم انعام اکبر کی جانب مقدمے کی نقول کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جس کے بعد ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی اور سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔
سماعت کے بعد شرجیل میمن نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سندھ میں کارروائیاں کرتا تھا تو شریف برادران لڈیاں ڈالتے تھے ۔ اب انہیں طلب کر رہا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا کھیل ختم ہونے والا ہے ۔
سندھ کے سابق وزیر نے راو انوار سے متعلق سوال پر چپ ساد لی اور کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا ۔