Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرپشن، منی لانڈرنگ !!! زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین 90روز کےلئے رینجرز کے حوالے

کرپشن، منی لانڈرنگ !!! زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین 90روز کےلئے رینجرز کے حوالے
August 27, 2015
کراچی (92نیوز) آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر انہیں 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا۔ سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین پر پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات ہیں۔ دریں اثنا ان کی حراست کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عاصم حسین کسی بھی جرم میں ملوث نہیں، انکی گرفتاری غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سیاسی شخصیت ہیں، ان کا کریمنل ریکارڈ موجود نہیں۔ اگر کسی قسم کا جرم ہے تو قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف زرداری کے بہت قریبی ساتھی ہیں۔ ان کو گزشتہ روزکلفٹن میں واقع ان کے دفتر سے تحقیقاتی اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ میگا کرپشن اسکینڈلز میں ڈاکٹر عاصم حسین کا نام تیسرے نمبر پر لیا جاتا رہا ہے۔