Wednesday, November 30, 2022

کروڑ پتی سمجھے جانیوالے پولیس اہلکار ارب پتی نکلے ہیں

کروڑ پتی سمجھے جانیوالے پولیس اہلکار ارب پتی نکلے ہیں
حیدرآباد(92نیوز) حیدرآباد کے ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل باپ بیٹا جن کو ابھی تک کروڑ پتی کہا جارہا تھا وہ تو چھپے رستم نکلے ہیں بات کروڑوں سے آگے اربوں تک چلی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کروڑ پتی سمجھےجانےوالےپولیس اہلکارارب پتی نکلے ہیں ۔  نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کےنام پر کراچی میں ریئل اسٹیٹ میں بھی ایک ارب روپےمالیت کی سرمایہ کاری کاپتہ چلا لیا گیا ۔ نیب کی ٹیم نےاسٹیٹ بنک سےبھی ملزمان کے 60سے زائد بینک اکاوٹنس کاریکارڈطلب کرلیا ہے جبکہ نیب کی چاررکنی ٹیم حیدرآباد بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوافراد کے نام پر 60سےزائد اکاؤنٹس کس طرح کھولے گئے؟نیب نے اسٹیٹ بنک سے جواب طلب کر لیا۔