Tuesday, November 29, 2022

کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
لاہور(92نیوز)اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کروڑوں روپے کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر جہلم کا رہائشی طارق سوا کلو ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر دبئی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر اے این ایف نے مسافر طارق کے بیگ کی تلاشی لی تو بیگ کے مختلف خانوں سے ہیروئن برآمد ہوئی ۔ اے این ایف نے ملزم طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔